Category Archives: Important Terms

لیزبیئن

لیزبیئن انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا ماخذ قدیم یونان کا لیزبوس نامی ایک جزیرہ ہے جہاں مشہورِ زمانہ شاعرہ سافو نے زندگی گزاری اور عورتوں کے متعلق رومانوی شاعری لکھی ـ عام طور پر لفظ لیزبئین سے مراد ایسی عورت کے ہیں جو کہ رومانوی اور جنسی طور پر دوسری عورت کی طرف مائل ہو اور اس کے ساتھ قربت کے تعلقات قائم کرےـ

جہاں خواتین کی ایک بھاری تعداد اپنے جنسی میلان کی وضاحت کے لیے اس لفظ کا خوش دلی سے استعمال کرتی ہیں، وہاں ایسی خواتین بھی موجود ہیں جو اس لفظ کو تحقیر آمیز سمجھتی ہیں اور اسے استعمال نہیں کرتیں ـ بعض افراد اس وجہ سے بھی اس کے استعمال پر تنقید کرتے ہیں کہ یہ لفظ ہمارے سماج اور ثقافت کا آئینہ دار نہیں بلکہ ایک مغربی زبان کا لفظ ہے جو کہ پوری طرح ان جذبات اور احساسات کا اظہار ہیں کر پاتا جو خواتین محسوس کرتی ہیں ـ

یہاں ہم نے اردو زبان سے ہمزن کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ مندرجہ بالا جذبات کی بخوبی نمائندگی کرتا ہےـ تاہم یہ بھی زہن میں رکھیں کہ یہ زندگی آپکی اپنی ہے اور آپ کو پورا پورا اختیار ہے کہ آپ جس طرح چاہیں خود کی شناخت کروائیں، جو چاہیں وہی لفظ اپنے جنسی میلان کے لیے استعمال کریں اور اس میں ہم آپ کا ۱۰۰ فیصد ساتھ دیں گےـ

Lesbian

Lesbian is an English language term that has its origins supposedly in the Greek Island of Lesbos, where the poet Sappho is from. In everyday terms, it means a woman who is emotionally and sexually attracted to other women, and is involved in relationships with them.

The term has seen lots of proponents and detractors. Some people find it empowering, others find it incredibly insulting. There is also the objection in our culture that it is fundamentally a foreign term and doesn’t fully represent the women-loving women that we are.

Here, we prefer the term Humzan | ہمزن and are trying to promote it – but please remember: it is your body and your life, and whatever you want to call yourself, that is your full right and entitlement and we support it a hundred percent.

ہمزن

وہ عورت جو دوسری عورت کی طرف مائل ہو، اس سے محبت اور جنسی تعلقات قائم کرنا چاہے، وہ عورت ہمزن کہلاتی ہےـ عام طور پر ہمجنس عورت کے لئے انگریزی زبان میں لیزبیئن کا لفظ استعمال ہوتا ہے جسے بعض ہمزن خواتین استعمال کرنا پسند نہیں کرتیں کیونکہ اس لفظ کو معاشرے میں گالی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہےـ  اس کے علاوہ یہ بات بھی ہے کہ لیزبیئن ہماری اپنی زبان کا لفظ نہیں ہے اور ہمزن خواتین کی ذات کا پوری طرح احاطہ نہیں کرتاـ چنانچہ ہمزن ہمارے لیے یہ کمی پوری کرتا ہےـ