Tag Archives: trayvon martin

یہاں وہاں میں کتنا فرق ہے؟

Trayvon Martin | ٹریوان مارٹن
Trayvon Martin | ٹریوان مارٹن

امریکا میں 17 سالہ ٹریوان مارٹن کا قاتل جورج زمرمن آج بری ہو گیاـ اس خبر پر تجزیے پڑھتے پڑھتے میں نے یہ رائے کئی لوگوں

سے سنی کہ ہمارے ہاں تو بھئی لوگ روز مرتے ہیں ـ ایک امریکن کے مرنے اور اسکے قاتل کے بری ہونے پر ہم نے کیوں اتنا بڑا رولا ڈالا ہے؟

بات یہ ہے کہ امریکیوں کو بےشک اس سے کوئی غرض نہیں کہ انکے ڈرون حملوں سے ہمارے کتنے لوگ مر رہیے ہیں ـ  اور بے شک وہ مانتے ہیں کہ واقعی ہر پاکستانی یا افغانی کی موت جائز ہےـ  اس سے  کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہمارے ہاں کے حالات  بہت تشویش ناک ہیں ـ

لیکن اس بات کا احساس ہمارے لیے بے حد ضروری ہے کہ جو منطق ان کو بیرونِ ملک بچوں مردوں اور عورتوں کا قتل کرنے کا جواز دیتا ہے وہ وہی منطق ہے جس کے تحت یورپ کی قوموں نے افریقیوں کو اپنے وطنوں سے اغوہ کِیا، اور جنوبی اور شمالی امریکا میں ان کو غلام بنا کر انکی نسل در نسل تذلیل کی ـ جس منطق کے تحت ایک عام شہری فلارڈا کی ریاست میں ایک کالے بچے کو قتل کر کہ رہا ہو سکتا، اس منطق میں افغانیوں، عراقیوں ، پاکستانیوں کی بھی اتنی ہی قیمت ہےـ

جو وہاں ہوتا ہے وہ یہاں بھی ہوتا ہےـ ایک جان کا ماتم کرنا ہر جان کے ماتم کی ذمہ داری اٹھانے کے برابر ہےـ

اور اگر نہیں ہے تو ہونا چاہیےـ