Tag Archives: ہمجنس خواتین

لیزبیئن

لیزبیئن انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا ماخذ قدیم یونان کا لیزبوس نامی ایک جزیرہ ہے جہاں مشہورِ زمانہ شاعرہ سافو نے زندگی گزاری اور عورتوں کے متعلق رومانوی شاعری لکھی ـ عام طور پر لفظ لیزبئین سے مراد ایسی عورت کے ہیں جو کہ رومانوی اور جنسی طور پر دوسری عورت کی طرف مائل ہو اور اس کے ساتھ قربت کے تعلقات قائم کرےـ

جہاں خواتین کی ایک بھاری تعداد اپنے جنسی میلان کی وضاحت کے لیے اس لفظ کا خوش دلی سے استعمال کرتی ہیں، وہاں ایسی خواتین بھی موجود ہیں جو اس لفظ کو تحقیر آمیز سمجھتی ہیں اور اسے استعمال نہیں کرتیں ـ بعض افراد اس وجہ سے بھی اس کے استعمال پر تنقید کرتے ہیں کہ یہ لفظ ہمارے سماج اور ثقافت کا آئینہ دار نہیں بلکہ ایک مغربی زبان کا لفظ ہے جو کہ پوری طرح ان جذبات اور احساسات کا اظہار ہیں کر پاتا جو خواتین محسوس کرتی ہیں ـ

یہاں ہم نے اردو زبان سے ہمزن کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ مندرجہ بالا جذبات کی بخوبی نمائندگی کرتا ہےـ تاہم یہ بھی زہن میں رکھیں کہ یہ زندگی آپکی اپنی ہے اور آپ کو پورا پورا اختیار ہے کہ آپ جس طرح چاہیں خود کی شناخت کروائیں، جو چاہیں وہی لفظ اپنے جنسی میلان کے لیے استعمال کریں اور اس میں ہم آپ کا ۱۰۰ فیصد ساتھ دیں گےـ