Category Archives: women

ملالہ

مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ہمارے معاشرے میں جب بھی کوئی لڑکی، کوئی عورت، اپنے کسی بھی حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے، تو یہ معاشرہ، جو کہ عورت کی عزت کا پاسدار بنا پھرتا ہے، اسے کیسے کیسے گندے ناموں سے پکارتا ہےـ اُس کے کردار میں ایسی ایسی میخیں گاڑھتا ہے جو تہزیب کے دائرہ سے باہر، یا یہ کہنا زیادہ  مناسب ہو گا کہ دائرۂ اسلام سے باہر ہوتی ہیں ـ

یہی کچھ ملالہ کے ساتھ بھی ہواـ ایک 15 سال کی  بچی نے طالبان کے دل میں ایسا خوف پیدا کر دیا کہ انہوں نے پہلے اسے گندے گندے نام دیے، اور پھر اس پر گولی چلا کر اپنی مردانگی اور مسلمان ہونے کا ثبوت دیاـ ایک 15 سال کی بچی، جو سکول جا رہی تھی، جو اس علم کو حاصل کرنا چاہتی تھی جس کا حصول اس کے رب نے فرض قرار دیا ہےـ

مگر رب کو بھی شاید طالبان سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ کیا ملالہ کو علم حاصل کرنے کا حق ہے؟ شاید یہ پوچھ لینا چاہیے تھا کہ اس کی تخلیق کردہ چھوٹی سی بچی میں اتنی جرأت کیوں بھر دی کہ وہ “صحیح” مسلمان طالبان کے لیے خطرہ بن سکےـ میرے جی میں آیا ہے کہ اسی رب سے یہ بھی پوچھوں

کہ وہ جہ بچیوں سے بھی ڈر گئے                     وہ ہیں کتنے چھوٹے وجود میں 

(کشور ناہید کی ایک نظم کا  شعر)